قاسم علی ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام مشاعرہ یکم جنوری کو ہو گا

منگل 27 دسمبر 2016 14:17

پشاور۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)قاسم علی ادبی ٹولنہ کے پریس سیکرٹری مراد علی مراد نے اعلان کیا ہے کہ ٹولنہ کے زیر اہتمام بزرگ شاعرا ور استاد افضل خان صابر آفریدی کے اعزاز میں یکم جنوری 2017 ء اتوار کو صبح 9 بجے گورنمنٹ ہائی سکول زرغن خیل درہ آدم خیل میں مشاعرہ منعقد ہوگا۔