شام، بیٹی کو دمشق میں خودکش حملے پر اکسانے والا باپ قتل

نامعلوم مسلح افراد نے عبدالرحمان الشداد المعروف ابو نمر السوری کو گولیوں کا نشانہ بنایا ،شامی آبزرویٹری

منگل 27 دسمبر 2016 12:14

شام، بیٹی کو دمشق میں خودکش حملے پر اکسانے والا باپ قتل

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنی بارہ سالہ بیٹی کو خودکش بم حملے کے لیے بھیجنے والے انتہا پسند باپ کو تشرین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کو ملنے والی اطلاع میں بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے عبدالرحمان الشداد المعروف ابو نمر السوری کو گولیوں کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ابو نمر اور اس کی اہلیہ نے دس بارہ روز قبل آن لائن اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔اس میں وہ دونوں اپنی دو کم سن بچیوں کو دارالحکومت دمشق میں خودکش بم حملے کی ترغیب دے رہے تھے۔اس ویڈیو پر مبنی خبر کو عالمی میڈیا میں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع اور نشر کیا گیا تھا۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس جوڑے کی ایک بیٹی نے اس ماہ کے اوائل میں دمشق میں ایک پولیس اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ابو نمر کا دمشق کے نزدیک واقع علاقے الغوطہ سے تعلق تھا اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم النصر? محاذ کا سابق رکن رہ چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :