بدین، زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 30 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

منگل 27 دسمبر 2016 11:51

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) بدین میں مائی جیجاں کے میلے میں جانیوالے زائرین کی بس الٹنے سے تیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدین میں مائی جیجاں کے میلے پر جانیوالے زائرین کی بس مور جھر کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں بیشتر کا تعلق لیاری سے ہے۔ ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :