کمشنر گوجرانوالہ کا گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

سیالکوٹ26۔دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے پیر کے روز گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیااور ہسپتال میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود پرنسپل خواجہ صفدرؒ میڈیکل کالج سیالکوٹ پروفیسر ظفر علی چودھری کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میںملنے والی طبی سہولتوں کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔ اے ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ اور ایم ایس ڈاکٹر خالد فیض بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :