کھلی کچہری کا مقصدعوام اور تھانہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے ، ڈاکٹر فرخ رضا

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا نے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی ایس پی فیکٹری ایریا کے آفس میں کھلی کچہری منعقد کی ، اس موقع پر ڈی ایس پی فیکٹری ایریا خالد محمود ، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالجبار، ایس ایچ اوسمن آباد نعیم عادل ،ایس ایچ او ڈجکوٹ سب انسپکٹر ندیم انجم اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ، کھلی کچہری کا باقاعدہ آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،بعد از تلاوت کلام پاک کھلی کچہری میں سے سلیم جٹ،ملک عمران،شرافت علی وغیرہ نے انفرادی و اجتماعی مسائل پیش کیے جن کے حل کیلئے موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا نے احکامات صادر کئے۔

اس موقع پرایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور تھانہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے ،جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور پولیس کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام ایس ایچ او ز کو کہا کہ گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے ،عوام الناس کے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ شادی بیاہ کی تقریبات ہورہی ہیںجن میںہوائی فائرنگ کو بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا ،آپ لوگوںکے تعاون سے ہی ہوائی فائرنگ پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ فیصل آباد کے تمام تھانے شریف لوگوں کیلئے جنت اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے جہنم ثابت ہونگے ۔ آخر میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جن لوگوں کے مسائل کھلی کچہری میں کم وقت پر حل نہ ہو سکیں وہ میرے دفتر تشریف لائیں تاکہ کام نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ تمام ایس ایچ او ز اور محرران کو بھی کہا کہ تھانہ جات میں جو بھی سائلین آئے ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔

متعلقہ عنوان :