فیصل آبادپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)سی پی اوفیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی06عددپسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب41اشتہاری مجرمان،08 ٹارگٹ ایفنڈرز کوگرفتارکرلیا۔

شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئی8.400کلوگرام چرس اور83لیٹر شراب برآمد کرلی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔