شہداء کے لواحقین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،سی پی اوفیصل آباد

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پولیس لائنز میںپولیس شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے تقریب منعقد کی گئی،جس میں سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد معصوم ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حافظ مہتداء،ریزرو انسپکٹر محمد کاشف ،لائن آفیسر سب انسپکٹر محمد جبار،فوکل پرسن شہداء سب انسپکٹر محمدسلیم سمیت افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعد از تلاوت سی پی او فیصل آبادنے شہداء کی فیملیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ،اللہ تعالیٰ نے مجھ کو ہمت دی اور میں نے آپ سب کو یہاں بلوایا تاکہ آپ کے مسائل اور پریشانیوں کو حل کیا جا سکے ،ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیںاور میں اس فیملی کا سربراہ ہوں ،سربراہ ہونے کے ناطے آپ کی پریشانیوںاور تکلیفوں کا سد باب کروں گا ، آپ کے ورثاء نے جو قربا نیاں دی وہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں،ہم کو بھی چاہیے کہ ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں،اگر آپ کو کوئی پریشانی یا کوئی مسئلہ پیش ہوتو آپ میرے پرسنل نمبر پر میسج یا کال کر سکتے ہیں ،ہم آپ کی پریشانی کو جلد ازجلد حل کریں گے ،سی پیا وفیصل آبادنے شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو حکم دیاکہ شہداء کے لواحقین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،سی پی او فیصل آبا دنے مزید کہاکہ شہدا ء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومرہیں،ہمیں ان پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

آخر میں سی پی او فیصل آباد شہداء کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کھانا کھایا۔