وزیر قانون رانا ثناء الله سے چوہدری زاہد نذیر اور چوہدری محمد سعید کی ملاقات

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر اور نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ چوہدری محمد سعید سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے جعفر علی ہوچہ بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر قانون نے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ عوامی خدمت کے لئے بھر پور جدوجہد کریں تاکہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا گراف مزید بلند ہو۔

انہوں نے کہا کہ دیہی عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے لئے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہذا وہ تمام بلدیاتی نمائندوں کو ساتھ لے کر چلیں اور دیہی عوام کی بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے تیار کریں ان کے لئے حکومت پنجاب سے فنڈز حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی محنت اور بہترین حکمت عملی سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) مزید مضبوط اور مقبول ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ کا ٹکٹ میرٹ پر جاری ہوا ہے اور وہ پارٹی اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور ضلع کی خدمت کے مشن کو پورا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :