احتساب عدالت کوئٹہکا جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد محکمہ تعلیم اور خزانہ کے آفیسران سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اورگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کی عدالت نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد محکمہ تعلیم اور خزانہ کے آفیسران سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دیئے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے نیب کے جمع کردہ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر سکولز عبدالکریم کیازئی ،سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سکول نظام الدین مینگل ،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر زرغون ٹائون غفران احمد ،اکائونٹ آفیسر عباس رضا ،اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر احسان اللہ سینئر آڈیٹر سید وجاہت حسین نے ملی بھگت سے جعلی تعیناتیوں اورٹرانسفر آرڈرز کے ذریعے جے وی ٹی اور جے ای ٹی پوسٹوں پر مختلف افراد کو تعینات کیا اور ان کی تنخوا ہوں کی مد میں قو می خزا نے کو 43لاکھ 85ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا گزشتہ روز نیب حکام نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کے آفیسران سمیت جعل سازی سے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے خلاف ریفرنس نیب عدالت ون میں دائرکردی تھی جس پر گزشتہ روز عدالت نے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دیدیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :