23تاریخ کورینجرز نی3جگہوں پرچھاپہ مارا گیا، ابھی معاملات کی تحقیقات ہوں گی، اسلحہ چندی گڑھ روڈ سے ملا تھا ، ایف آئی آرمیں بہت زیادہ جھول ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ 23تاریخ کورینجرز نی3جگہوں پرچھاپہ مارا گیا، ابھی معاملات کی تحقیقات ہوں گی، اسلحہ چندی گڑھ روڈ سے ملا تھا ، ایف آئی آرمیں بہت زیادہ جھول ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انورمجید 2 سال سے بیرون ملک ہیں ۔

(جاری ہے)

انورمجید کے آصف زرداری کیساتھ تعلقات ہیں ۔اس لئے آصف زرداری پردباؤڈالنے کے لئے مقدمہ درج کیاگیا ۔ انورمجید کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید پربھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ یوسف گیلانی کیخلاف 23مقدمات بنائے گئے تھے۔ راجہ پرویزاشرف کیخلاف 8 ریفرنسزدائرکیے گئے ۔فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ 23تاریخ کورینجرز نی3جگہوں پرچھاپہ مارا گیا، ابھی معاملات کی تحقیقات ہوں گی، اسلحہ چندی گڑھ روڈ سے ملا تھا ، ایف آئی آرمیں بہت زیادہ جھول ہے۔…(م د )

متعلقہ عنوان :