فائبر آپٹک کٹ جانے کے نتیجے میں معطل فون اور انٹرنیٹ سروس کی 5 گھنٹے بعد بحالی

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک کٹ جانے کے نتیجے میں معطل فون اور انٹرنیٹ سروس پانچ گھنٹے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ، سروس معطل ہونے سے کراچی سے پشاور تک مختلف شہروں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو آپٹک فائبر کیبل کاٹنے سے ملک بھر میں فون اور انٹرنیٹ سروس پانچ گھنٹے بند رہی اور کراچی سے پشاور تک مختلف شہروں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔

پی ٹی سی ایل حکام نے کہا کہ آپٹک فائبر کیبل کو کھاریاں اور کوئٹہ میں منظم طریقے سے کاٹا گیا ۔ پی ٹی سی ایل سے فارغ کیے جانے والے ملازمین نے ممکنہ طور پر یہ کارروائی کی ۔ کیبل کاٹنے سے معطل فون اور انٹرنیٹ سروس پانچ گھنٹے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :