قرآن پاک ہم سے عمل کا تقاضا کرتا ہے،مفتی عطا اللہ

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) قران پاک ہم سے عمل کا تقاضا کرتی ہیں قران پاک اور سیت طیبہ پر عمل کر نے سے ہمارے مشکلات کا حل ممکن ہیں قرآن پاک ایک عظیم الشان کتاب ہے اور ختم قرآن کیت مجالس بھی باعث برکت ہیں ہمیں چاہئے کہ اس عظیم الشان کتاب کو خود پڑھیں اور اپنے بچوں کے سینوں میں محفوظ کر یں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی عطا اللہ مولانا محمد قاسم فاروقی قاری محمد آعظم مینگل سمیت دیگر نے مرکز اسلامی قلات میں حافظ خلیل احمد کی دستار بندی کے موقع پر ختم القران کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا مفتی عطا ء اللہ نے کہا کہ قرآن پاک ایک معمولی کتاب نہیں بلکہ یہ عظیم الشان کتاب امت محمدیہ ﷺ کو دی گئی ایک عظیم انعام ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو تین بڑے انعامات میں سے ایک کلام اللہ ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی وزن روحانی اور معنوی ہیں جو نبی ﷺ پر نازل کیا گیا وہ والدین سعادت کے لائق ہیں جو اپنے بچوں کو قران سیکھنے اور ان کے سینے میں محفوظ کرنے کے لیئے وقف کر رکھے ہیں والدین کو اللہ کا شکر ادا کر نا چاہئے انہوں نے کہا کہ قرآن کی عظمت ہمارے دلوں میں ہو نا چاہئے قرآن ہم سے عمل کا تقاضہ کر تی ہیں ہم اس کی تعلیمات پر عمل کریں ہم پڑھنے سننے اور سیکھنے کے بعد اس پر عمل کر نے کی فکر کریں اس موقع پر حافظ خلیل احمد کی حفظ قرآن مکمل کر نے پر دستار بندی کی گئی اجتماع میں مفتی محموالحسن قاری اللہ بخش قاری محمد عیسیٰ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے رہنماء قاری سمیع اللہ حقانی حاجی ظاہر مینگل سمیت علمائے کرام اور حفاظ کرام بڑی تعداد میں موجود تھی