صادق عمرانی اور ستار عمرانی نے ہماری اراضی پر زبردستی قبضہ کرکے ہمیں بے گھر کردیا ہے،میر ممتاز علی عمرانی

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماء اور ممتاز قبائلی شخصیت میر ممتاز علی عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن کے ظالم و جابر زمیندار و سیاسی لبادہ اوڑھے صادق عمرانی اور اس کے بھائی ستار عمرانی نے ہماری اراضی پر زبردستی قبضہ کرکے ہمیں بے گھر کردیا ہے،مجھ سمیت میری اہلیہ پر بھی جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرواکر ہمیں ذہنی اذیت پہنچائی ہے،گزشتہ 15سالوں سے ہمیں مختلف حربوں کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے،پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے حکام بھی بے بس نظر آتے ہیں دونوں بھائیوں کے ظلم و جبر کی وجہ سے قبولہ کے علاقے کے سینکڑوں گھرانوں کو بے گھر کرکے انہیں جبری ہجرت پر مجبور کیا گیا ہے ،چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہمیں تحفظ فراہم کرکے ظالم اور بااثر افراد کے ظلم و بربریت سے نجات دلائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب میں صحافیوں کو اپنی روداد سناتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ میری اور میرئے اہل خانہ کی جان کو انتہائی خطرہ ہے جس کی بنیادی وجہ نصیرآباد ڈویژن کے بااثر زمیندار اور سیاسی شخصیت صادق عمرانی ہیں جو اپنے بھائی ستار عمرانی کے ساتھ مل کر میرئے خلاف انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میر قصور صرف اتنا تھا کہ میں نے انتخابات میں اس کی حمایت نہیں کی تھی جس کا خمیازہ میں اور میرا خاندان تاحال بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری ملک میں ہمیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اتنی بڑی سزا ملے گی کہ ہمیں اپنے گھروں سے بے گھر کرکے ہمارئے خلاف درجنوں بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات درج کرکے ہمیں ھراساں کیا جائیگا جو کہ کسی ظلم سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موصوف اپنے بھائی کی مدد سے مجھے حراساں کرکے کراچی ہجرت کرنے پر مجبور کیا ہے جس کے بعد انہوں نے میری زرعی اراضی جو کہ قبولہ کے علاقے میں واقع ہے اس پر زبردستی قبضہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میرئے اوپر جتنے بھی مقدمات درج کیئے گئے ہیں ان میں اکثریتی مقدمات سے مجھے باعزت بری کردیا گیا ہے لیکن نصیر آباد ڈویژن کی پولیس نے تاحال میری اراضی واگزار نہیں کرائی ہے جبکہ مجھے اور میری فیمیلی کو تاحال متعلقہ افراد سے جانی نقصان کا خدشہ ہے اور مجھے مختلف حربوں کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے اور میرئے اہل خانہ کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں