پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو استحکام بخشا ہے،حاجی میر علی مدد جتک

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قربانیاں دئے کر جمہوریت کو استحکام بخشا ہے،موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ،27دسمبر کے بعد حکمران الٹی گنتی گننا شروع کردیں ،سیاست حرف آخر کا نام نہیں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں،حکومت مخالف اتحاد میں شامل ہونیوالی سیاسی جماعتوں کوخوش آمدید کہیں گے،2017عام انتخابات کا سال ہوگا کارکن تیاریاں شروع کردیں،پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے سیاسی نابلد ہیں،سی پیک شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے،سی پیک کے نام پر بلوچستان کی بجائے پنجاب میں ترقیاتی عمل صوبے کے عوام سے زیادتی کے مترادف ہے،مردم شماری کے دوران افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھا جائے،پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرکے کارکنوں کو خوشخبری سنائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،عبدالقادر ساسولی،سردارزادہ میر عمران جتک،سردار ربنواز لانگو،ملک ظہور شاہوانی،سفر خان زہری،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدارتی امیدوار حاجی غلام رسول سیلاچی،میر عبدالمالک جتک،نواز سیلاچی،ملک میوہ خان خجک،ملک شاہ جہان چاچڑ،ریحان بگٹی،ذاکر جاموٹ،سردارزادہ زرک خان نودھانی ،کامریڈ ستار گچکی،امتیاز جتک و دیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں صوبائی قائدین کا سبی پہنچنے پر حاجی غلام رسول سیلاچی نے کارکنوں سمیت پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کے خلاف آواز بلند کی ہے جبکہ موجودہ حکمران سول آمر بن کر ملک کی20کروڑ عوام کے حقوق صلب کررہے ہیں اور ملک میں کرپشن ولوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے جس کے لیے آج شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جو حکمرانوں کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے حصول کے لیے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے جاری ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنا اتحادی بننے پر انہیں خوش آمدید کہیں گے اور انشااللہ آنے والا سال2017ملک کے عوام کے لیے نئی نوید لے کر آئے گا اور 2017عام انتخابات کا سال ہو گا،کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں اقتدار ہمارا مقدربنے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو صفحہ ہستی سے مٹانے والوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور چند سیاسی نابلد لوگ جانبدارانہ تجزیہ کرکے پیپلز پارٹی کے خلاف منفی پروپگینڈوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی سمندر کا نام ہے جس نے ہر دور میں سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انشااللہ ہمارئے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے تحفہ تھا جس پر پیپلز پارٹی نے 2008کی حکومت کے دوران ہوم ورک کرکے اسے عملی جامعہ پہنایا ہے جبکہ موجودہ حکمران ہمارئے شروع کیئے گئے منصوبوں سے اپنی سیاسی دوکانداری چمکا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے نام پر46ارب ڈالر لیے گئے ہیں لیکن یہ ساری رقم اورنج ٹرین اور پنجاب کے دیگر میگا پروجیکٹس پر خرچ کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سی پیک کے باوجود پسماندگی اور محرومی کا شکار ہیں انہون نے مزید کہا کہ مردم شماری کو آئینی تقاضوں کے مطابق پورا کرنا چاہیے لیکن مردم شماری اور خانہ شماری پاکستانی شہریوں کی ہونی چاہیے اور افغان مہاجرین کو مردم شماری کے عمل سے دور رکھا جائے اور انہیں مہاجر کیمپوں تک ہی محدور رکھا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کے معیار زندگی کو بلند بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک کے عوام کو موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے

متعلقہ عنوان :