کوئٹہ ،خسرہ سے جانی نقصانات کی وجوہات جاننے اور روک تھام بارے اجلاس ، ماہرین کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مسعود قادر نوشیروانی کی سربراہی میں خسرہ کی وباء سے ہونے والے جانی نقصانات کی وجوہات جاننے اور روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری، پی پی ایچ آئی کے پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مختار زہری ، بین لاقومی ادارہ صحت کے ڈاکٹر فہیم مروت، ڈاکٹر داؤد ریاض و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تمام اسٹاک ہولڈرز نے مشاورت کی ،ڈائریکٹر جنرل صحت نے ماہرین کی دو ٹیمیں تشکیل دیں جو کہ عالمی ادارہ صحت ،ایف ایل ٹی پی ، پی پی ایچ آئی کے ماہرین پر مشتمل ہیں جن میں پہلی ٹیم ضلع قلعہ عبدالله ، ژوب اور بارکھان اور دوسری ٹیم نصیر آباد جعفر آباد اور صحبت پور کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں جاکر اس وباء کے پھیلنے اور احتیاطی و حفاظتی لائحہ عمل طے کرتے ہوئے چند روز میں رپورٹ پیش کریں گی جبکہ طبی عملے کے ساتھ ادویات اور ویکسنیشن کو مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے اور لوگوں کو ادویات اور علاج و معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں

متعلقہ عنوان :