دنیا میں امن کا راستہ دکھانے والا با چا خان تھا ،انجینئر زمرک خان اچکزئی

ْآج دنیا ان کے نقش قدم پر چل امن کی تلاش کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،پارلیمانی لیڈر اے این پی

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا میں امن کا راستہ دکھانا والا صرف اور صرف با چا خان تھا جنہوں نے پشتونوں کے حقوق کیلئے بندوق کی بجائے عدم تشدد کا راستہ اپنایا آج دنیا بھر ان کے نقش قدم پر چل کر لو گ امن کی تلاش کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتون علاقوں کو دہشتگردی سے پاک انتہا پسندی کے خاتمے اور زئی وخیلی کی سیاست کو ختم کر نے کیلئے پشتون با چا خان کے فلسفے کو اپنائیں کیونکہ ان کے فلسفے کے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں اور معاشرے کو تعلیم یافتہ بنا نے کیلئے با چا خان کے افکار کو اپنانا ہو گا ورنہ اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے تعلیم یافتہ نوجوان تعلیم کو اپنا کر پشتونوں کے حقوق کیلئے تعلیم کے بدولت ہی مقابلہ کر سکتے ہیں وقت اور حالات کا تقاجا ہے کہ ہم متحد ہو کر پشتونوں کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں عوامی نیشنل پارٹی سی پیک کے مخالف نہیں لیکن پشتون علاقوں کو نظرانداز کئے جانے پر ہمارے تحفظا ت ہے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اے این پی پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور جب تک معاشرے میں امن قائم نہیں ہوتا اس وقت تک پشتون قوم ترقی نہیں کر سکتا آئندہ انتخابات میں اے این پی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اے این پی تنقید کر نے والے پہلے اپنے میں گریباں میں جھانکیں

متعلقہ عنوان :