سکھرپولیس مقابلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) سکھر پولیس نے سی سیکشن کی حدود میں گڈانی پھاٹک کے نزدیک ایک مقابلہ کے بعد ایک جوابدار اعجاز علی شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برامد کر لی گئی ہیں جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے جن میں آصف عباسی، ساجدزنگیجو، ابراہیم گڈانی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایس ایس پی سکھر نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور توصیفی سرٹفیکیٹس کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :