پہلاعلاقائی کرکٹ ٹورنامنٹ شرع ہوگیا

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پہلاعلاقائی کرکٹ ٹورنامنٹ شرع ہوگیا۔جسمیں 16بہترین ٹیمیں حصہ لیںگی۔افتتاحی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی تھے جنہوںنے ہٹ لگاکر باقاعدہ ایونٹ کا اغازکیا۔اس موقع پر کینڈی لینڈ کرکٹ ٹیم کوچ شاہد ودودبھی وجود تھے۔پشاور کے مضافاتی علاقہ متھرہ کے گائوں پھوٹوہار میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں ملحقہ دیہی علاقو ں سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی میچ میں فرینڈ زالیون نے ملازئی کرکٹ ٹیم کو 27رنز سے ہراکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فرینڈ کلب نے 151رنز بنائے ،جبکہ اسکے جوا ب میں ملازئی کلب کی ٹیم 123رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک فرمان علی نے کہاکہ نواحی علاقوں میں نوجوانوں کو غلط سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیاجاناچاہئے ۔اس سلسلے میں حکومتی اداروں کیساتھ مقامی عمائدین کو بھی اپناکرداراداکرناچاہئے

متعلقہ عنوان :