ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس میں رئوف صدیقی کا نام آنے کی شدید مذمت

بلدیہ ٹائون سانحہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائے اورسانحہ میںملوث ملزمان کوقرارواقعی سزادی جائے، ڈاکٹر فاروق ستار یہ عمل ایم کیو ایم کے نظریہ اور تعلیم وتر بیت سے متصادم ہے ہم نے نہ کو ئی درس دیااور نہ سیکھایا، کنوینر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس میںرکن رابطہ کمیٹی وسابق صوبائی وزیرعبدالرئوف صدیقی کوملوث کرنے کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ بلدیہ ٹائون سانحہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائے اورسانحہ میںملوث ملزمان کوقرارواقعی سزادی جائے۔

انہوںنے کہاکہ گز شتہ دنو ں بلد یہ فیکٹر ی جلا نے کا واقعہ دوبا رہ میڈیا میں آیا ہے جبکہ عبد الر ؤف صدیقی کو رحمن بھولا کے ساتھ ملو ث کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے یہ انتہا ئی بد تر ین سانحہ تھا جس میںتقر یبا 263افراد جا ں بحق ہو گئے تھے ۔ہم خو د چاہتے ہیں کہ اسکی شفاف تحقیقات ہو کہ اس سانحہ میں کو ن ملوث ہے انہوںنے مزیدکہاکہ ہم اس واقعہ کی شدیدمذمت کر تے رہے ہیں اور آج بھی اس مذموم عمل کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ غیرانسانی فعل تھا۔

(جاری ہے)

ہما ری نظر میںایک بہت بڑا ظلم ہے کہ لو گو ں کو زند ہ جلا دیا گیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اراکین رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری،ذاکر قریشی،فیض محمدفیضی،سیدامین الحق،عادل خان اورعبدالرئوف صدیقی کے ہمراہ ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی میںپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ یہ عمل ایم کیو ایم کے نظریہ اور تعلیم وتر بیت سے متصادم ہے ہم نے نہ کو ئی درس دیااور نہ سیکھایاجن لوگو ںنے یہ کیا ان کو سخت سے سخت سزادی جا ئے ۔

ہم ایم کیو ایم پا کستان کی جا نب سے 11ستمبر2012کو ہو نے والے اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہا ر کر تے آئے ہیں ہم یہ ہی کہتے ہیں کہ اگر ایم کیو ایم کا کو ئی بھی فر د خو اہ وہ سیکٹر انچارج ہو یا کسی بھی تنظیمی ڈھا نچے کا حصہ ہو اسکے خلا ف بھی کا رروائی کا مطا لبہ کر تے ہیں اگر اسکے خلا ف ثبو ت شواہد ہیں تو کو ئی رعایت نہیں ہو نی چاہیے اور ان عناصر کو قرار واقعی سزا دی جا ئے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 5جے آئی ٹیز اس حوالے سے ہو چکی ہیں کسی بھی ایک جے آئی ٹی میں رؤف صدیقی کا نا م نہیں ہے ہم مو جو د ہ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالرئوف صدیقی کو ملو ث کر نے کی مذمت کرتے ہیں ۔رحمان بھو لا نے جو پہلا بیان دیا اور اسکے بعد دوسرے بیان میں عبد العزیز ولد علی جوفیکٹری مالکان ہیںان کی ضما نت لاڑکانہ سے کیسے ہوئی تھی اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ عبدالرئوف صدیقی کاصرف یہ جرم ہیںکہ انہوںنے مالکان کے خلاف FIRدرج کروائی ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے اگر ضما نت دے دی اس کااحترام کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی واقعے کی تحقیقات کاآغازگھرسے ہوتاہے اس لئے وزارت صنعت نے جومقدمہ درج کر وایاتھاوہ قانون کے مطابق تھااصولاً تولیبر،وزرات داخلہ اورسول ڈیفنس کے ادارے بھی اس زمرے میںآتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ہم کوئی تاو یل نہیں دینا چاہتے مالکان کی ضما نت منسوخ کر انے کیلئے وزرات صنعت نے بھرپورکو شش کی جو باور نہیں ہو ئی یہ یا د رکھا جا ئے کہ عبدالرئوف صدیقی نے واقعہ کے بعد مالکان کے خلا ف ایکشن لیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہم تحقیقاتی ادارو ں کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے اصل مجرمو ں تک رسائی اور کا رروائی میں کر دار ادا کر نے کے لئے تیارہیں،ہما رے صوبا ئی وزیر اس حا دثے پر استعفٰی بھی دے دیا تھا جبکہ ریلو ے حادثات سمیت مختلف واقعات پر کسی وزیر نے استعفٰی نہیں دیا لیکن ہمارے وزیر نے ایک مثا ل قائم کی تھی۔

رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پر ست رکن سندھ اسمبلی عبد الر ؤف صدیقی نے کہا کہ میں رحمان بھو لا کی با تو ں کی وضا حت اوراس کے لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تر ید کر تا ہو ں ۔انہوںنے کہاکہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر کے لئے دبا ؤ ضرورڈالا ،ایم ڈی سائٹ ،سیکریٹری کو ہد ایت دی کہ ما لکان ودیگر کیخلا ف ایف آئی آر کٹو ائی جا ئے۔ عبدالرئوف صدیقی نے کہاکہ متا ثرین کے فیملی کو معا ضہ دلانے کیلئے میںنے بھر پور کر دار داد کیا تھا ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ میڈیاکے مطابق رحما ن بھو لا نے بیان میںیہ بھی کہاہے کہ حما د صدیقی اور رؤف صدیقی نے ما لکان سے 5کر وڑ روپے لئے میں اس کی مکمل تریدکر تا ہو ں ایسا کو ئی عمل نہیں کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ میں عوام کی عدالت میں اللہ کو گو اہ بنا کرمیڈیاکے سامنے یہ کہتا ہو ںکہ سانحہ سے پہلے یابعدمیں میر ا کو ئی عمل داخل نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سانحہ سے پہلے میں فیکٹر ی مالکان کے نام تک نہیںجانتاتھا اس بات کی کلمہ پڑ ھ کر گو اہی دیتا ہو ں کے میں نے 5کروڑتوکیاایک روپے بھی نہیں لیا۔

یہ گھنائونا اورمن گھڑ ت الزام ہے جو مجھے بد نا م کر نے کی سازش ہے میں خو د یہ مطا لبہ کر تا ہو ں کہ جو قتل کر نے اور جلا نے میں جوبھی ملو ث ہے خو اہ وہ کتنے بھی طا قت وار ہو انہیں قرار واقعی سزادی جا ئے ۔ڈاکٹر فاروق ستار اوعبدالرؤف صدیقی نے صحا فیو ں کے سوالات کا جو اب دیتے ہو ئے کہا کہ جدید سائنسی بنیا دوں پر تحقیقات ہو جا ئے تو دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہو جا ئے گا۔رؤٖف صدیقی نے کہاکہ میں ہر طر ح سے اس سانحہ کے حو الے سے اور تحقیقات اور معاملا ت کا سامنا کرنے کو تیار ہو ں ۔#