بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر جیکب آبادمیںکھیلوںکے مقابلے کا انعقاد ملاکھڑے ،ہاکی اور کراٹے کے مقابلے میں نوجوانوں کا بھرپور حصہ ، مختیار کار ابوبکر سدھایو نے انعامات تقسیم کیے

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

جیکب آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر جیکب آبادمیںکھیلوںکے مقابلے کا انعقاد ملاکھڑے ،ہاکی اور کراٹے کے مقابلے میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا مختیار کار ابوبکر سدھایو نے انعامات تقسیم کیے ،تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ولادت کے موقع پر قائد ڈے کی مناسبت سے سندھ اسپورٹس اوریوتھ افیئر ز محکمے کی جانب سے جیکب آبادمیںملاکھڑے ،ہاکی اورکراٹے کے مقابلوںکا انعقاد کیاگیا ہاکی کا مقابلہ عزیزہاکی کلب نے جیکب آباد ہاکی کلب سے میچ جیت کر فتح حاصل کی مہمان خاص ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ابوبکر سدھایو اعزازی مہمان ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن لاڑکانہ محمد رمضان جمالی تھے جبکہ ملاکھڑے کے مقابلے میں پہلے جوڑے نے سونہارو پہوڑ ،دوسرے جوڑ میں محمد علی سرکی اورتیسرے جوڑ میں عامر کوری نے فتح حاصل کی مہمان خاص مختیار کار جیکب آباد غلام عباس سدھایو تھے، جبکہ کراٹے کے مقابلوں میں نصیب اللہ نے پہلی ،شریف اللہ نے دوسری ،منال نے تیسری اورشاہد اللہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی مہمان خاص وارڈ ممبر سید ظاہر شاہ تھے، تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوںنے بابائے قوم کو اس اندازمیں خراج تحسین پیش کرنے کو بہتر عمل قرار دیا،انہوںنے کہاکہ کھیل نوجوانوںکے لیے ضروری ہیں کھیلوںسے نوجوان برائیوں سے بچتے ہیں اورصحت مند رہتے ہیں نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ کھیلوں کی طرف توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :