خاندان معاشرے کی اکائی اور تہذیب و تمدن کی اساس ہے،عظیم الدین صدیقی

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)ایجوکیٹر ڈیویلپمنٹ بپراجیکٹ اینسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر بعظیم الدین صدیقی نے کہا ہے کہ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی اور تہذیب و تمدن کی اساس ہے، لیکن غیر فطری طرز ز ندگی معا شر ے کی بنیا دی ا ینٹ خا ندان کو کھو کھلا کر ر ہا ہے۔ر فتہ ر فتہ یہ وبا پو رے معا شرے کو ا پنی لپیٹ میں لے ر ہی ہے،خا ندان ٹو ٹنے کی ا یک بڑی و جہ مذ ہب سے دوری ہے۔

مذ ہب اسلام ا یک مکمل ضا بطہ حیا ت ہے۔اس میں ز ند گی کے تما م مسا ئل کا حل مو جو د ہے،جب تک خاندان کی اکائی معتدل انداز سے اپنا وظیفہ حیات ادا کرنے کے لئے مضبوط، محفوظ، متحد اور متحرک نہیں ہوتی، اس وقت تک انسانی زندگی بے چینی و اضطراب سے چھٹکارا نہیں پا سکے گی ․ خاندان کی تربیت کا اولین مدرسہ عورت ہے،امت رسول ﷺ مارچ امت مسلمہ کی داد رسی اور ہمارے معاشرے میں اسوہ رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرے گا۔

(جاری ہے)

وہ جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام سیفران لان میں ماہانہ فیملی لیکچر سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید ، قیم سفیان دلاور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عظیم الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ فرد اور خاندان کی اصلاح کے بنیادی اصول اور رہنمائی اسوہ رسول ﷺ میں پنہاں ہیں ، اصلاح معاشرہ ہمارا ہدف ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پرتعیش زندگیاں ہماری مشکلات میں اضافہ اور خاندانوں میں بگاڑ کا سبب بنتی جا رہی ہیں ،گھروں کو نئے اور مینگے فر نیچر سے بھر لیا جا تا ہے۔یہ سب د یکھ کر خو شی کا ا حسا س تو ہو تا ہے مگر اس پر تعش ز ند گی کی بھا ری قیمت ادا کر نی پڑ تی ہے۔بچے خا ندان کے مر کزی فرد یعنی با پ کی شفقت، محبت، تو جہ اور تر بیت سے محروم رہ جا تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے ، پاکستانی ڈرامے ایک طرف تو بھارتی کلچرکو فروغ دے رہے ہیں اور دوسری جانب وہ خاندانوں کو جوڑنے کے بجاے انہیں توڑنے کے اسباب بھی پیدا کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاشرے کی اکائی خاندان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسلامی اصولوں ، قرآن و سنت پر عمل کرنا ہوگا یہی معاشرے کی اصلاح کا واحد ذریعہ ہے ، ہمیں ایک دوسرے کے غموں کا مداوا کرنا ہوگا، چاہے کوئی برما یا شام ہی میں کسی مصیبت میں مبتلا کیوں نہ ہو ہمیں ان مصائب کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی ، امت رسول ﷺ مارچ اسی جذبہ کو بیدار کرے گا ، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید نے کہا کہ امت رسول ﷺ مارچ میں ضلع جنوبی سے بڑی تعداد میں مردو خواتین بچے اور بزرگ شریک ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ امت رسول ﷺ مارچ زخم خوردہ اوت لہولہو امت مسلمہ کی داد رسی کاباعث بنے گا اور یہی پاکستانی عوام کے احساسات کی ترجمانی کرے گا،کیونکہ پاکستان کے حکمران اس قابل نہیں کہ وہ ان احساسات کی ترجمانی کر سکیں۔