روز اول سے جاری چور مچائے شور والا سلسلہ آج بھی جاری ہے ملک میں آف شور کمپنی کے بانی پانامہ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سیدکاورکرز کنونشن سے خطاب
پیر 26 دسمبر 2016 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے تو شہر میں صرف پختون آبادیاں پتھروں کے زمانے کا منظر پیش کرتی تھیں اب تو پورا شہر ہی کھنڈرات بن چکا ہے دو پارٹیوں کے اختیارات کی جنگ نے شہر کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے چاہے دیہی سندھ ہو یا شہری سندھ ہر طرف مسائل کو دور دورہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ کامیاب ورکر کنونشن پر ضلع غربی کی پوری تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںآج کا عظیم الشان اجتماع مخالفین کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے شہر میں ایک نئی سیاسی کروٹ لی ہے اب ہمیں عملی سیاست سے کوئی نہیں روک سکتا ناقابل تصور مشکلات کا سامنا کیا ہے شہر کے گلی کوچوں کو اے این پی کارکنان سے سرخ اور ان کی املاک کو بارود کا ڈھیر بنادیا گیا تھاہم تو اپنے شہیدوں کو بھر پور انداز سے یاد کرتے ہیں مگر ہمارے قاتلوں کا کوئی نام لیوا تک باقی نہیں ہے مرنے کے بعد کوئی ان کا وارث بننے کو تیار نہیں ہم نے مظلوم بننا قبول کیا مگر ظلم سے اجتناب کیا آج باچا خان بابا کے عدم تشدد اور انسان دوستی کے فلسفے پر عمل کرنے کی بدولت ہم سرخرو ہیںشہر میں مذہب اور قومیت کے نام پر خون بہانے والے آج گمناہ ہوچکے ہیںانہوں نے مذید کہا کہ روز اول سے جاری چور مچائے شور والا سلسلہ آج بھی جاری ہے آف شور کمپنی کے بانی آج پانامہ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہے ہیںپانامہ کی لسٹ میں شامل ممبران کی جھرمٹ میں کھڑے ہوکر کس منہ سے دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا ئے جارہے ہیںاپوزیشن کے اتحاد کو تار تار کرنے والے ہی وفاقی حکومت کے مددگار ہیںجلسے میں کھڑے ہوکر قومی اکابرین پر فرمائشی تنقید کرنے والے غیر سنجیدہ سیاست دان ہیںانہو ں نے مذید کہا کہ سی پیک ملک کی کوشحالی کا منصوبہ ہے اس منصوبے پر تمام پاکستانیوں کا حق ہے پاک چائنا اکونامک کاریڈور کو کسی ایک صوبے تک محدودنا کیا جائے ،فاٹا کے صوبہ پختون خوا میںضم کرنے میں تاخیری حربے کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک ،ضلعی صدر عبدالقیوم سالارزئی اور جنرل سیکریٹری جاوید خان اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماء شیر آفریدی نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.