Live Updates

نوازشریف نے مجھے 25نشستیں دینے پیشکش کی مگر میں نے ٹھکرادی ، یاز صادق کے خلاف فیصلہ آنے پر جسٹس کاظم ملک پر دبائو ڈالا گیا تھا ، نوازشریف نے نیب کو براہ راست دھمکیاں د یں ، جب تک ملک میں نا انصافی ہے سڑکوں پر نکلوں گا، سپریم کورٹ نے خود کہا تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے خورشید قصوری کے ذریعے مجھے 25نشستیں دینے پیشکش کی مگر میں نے قبول نہیں کی، ایاز صادق کے خلاف فیصلہ آنے پر جسٹس کاظم ملک پر دبائو ڈالا گیا تھا ، نوازشریف نے نیب کو براہ راست دھمکیاں دی تھیں ، جب تک ملک میں نا انصافی ہے سڑکوں پر نکلوں گا، سپریم کورٹ نے خود کہا تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں ۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود کہا تھا تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں ، تاریخ یہی ہے کہ طاقتور کا احتساب نہیں ہوتا ، پانامہ کیس میں سب کچھ ثابت ہوچکا ہے ، عمران خان نے کہا کہ عدالت میں تمام جماعتوں سے زیادہ ثبوت دیے، اسحاق ڈار کا بیان حلفی ثابت کرتا ہے کہ پیسہ کہاں سے باہر گیا ، نوازشریف جم خانہ میں بھی اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خورشید قصوری کے ذریعے مجھے پیشکش کی تھی اور مجھی25سیٹیں دینے کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کر دیا، اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق کے خلاف فیصلہ آنے پر کاظم ملک پر دبائو ڈالا گیا تھا، نوازشریف نے نیب کو براہ راست دھمکی بھی دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کوششوں کا آغاز20سال پہلے کیا تھا مگر ابھی بھی مایوس نہیں ہوں ، جب تک ملک میں نا انصافی ہے سڑکوں پر نکلوں گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات