لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاک سوزوکی موٹر پولو کپ (آج )سے شروع ہو گا

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاک سوزوکی موٹر پولو کپ آج (منگل )سے شروع ہو رہا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ چھ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عرفان علی حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کپ کا فائنل انتہائی شاندار طریق سے کھیلا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد کی گرائونڈ میں آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پولو زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ دو غیرملکی کھلاڑی بھی یہ ٹورنامنٹ کھیل ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ پول اے میں مومن گھی، زیڈ ٹی بی ایل اور آرمی کولٹس جبکہ پول بی میں پیبل بریکرز، ماسٹر پینٹس /نیوایج اور ڈالر ایسٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج بروز منگل 27 دسمبر دوپہر 1.45 پر پول اے میں مومن گھی کا مقابلہ زیڈ ٹی بی ایل سے جبکہ پول بی میں 2.50 پر پیبل بریکرز کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔

بدھ 28 دسمبر کو 1.45 پر پول اے میں ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ آرمی کولٹس سے جبکہ 2.50 پر پول بی میں ہارنے والی ٹیم کا ڈالر ایسٹ سے مقابلہ ہوگا۔ 30 دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو پول اے میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ 2.15 پر آرمی کولٹس سے جبکہ 3.15 پر پول بی میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ڈالر ایسٹ سے ہوگا۔ اتوار کو سب سڈری اور مین فائنلز کھیلے جائیں گے۔

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاک سوزوکی موٹر پولو کپ میں شریک چھ ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب کے مطابق پولو سیزن میں لوگوں کی شمولیت اور دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ پاک سوزوکی اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کر رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ پول اے میں مومن گھی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عمر اسجد ملہی، بلال حئی اور ارسلان نجیب، زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، تیمور مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی، آرمی کولٹس کی ٹیم میں میجر شایان، میجر عادل رائو، احمد بلال ریاض اور مارکلو آٹمنڈی شامل ہیں۔

پول بی میں پیبل بریکرز کی ٹیم میں کیپٹن شوکت علی ملک، محسن عطا خان کھوسہ، میجر عمر منہاس اور احمد علی ٹوانہ ، ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم اور حسام علی حیدر جبکہ ڈالر ایسٹ کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، میر شعیب احمد اور اینڈرس کریسپو شامل ہیں۔ آغا نجیب کے مطابق تمام ٹیمیں بیلنس اور کافی مضبوط ہیں۔ امید ہے کہ زندہ دلان لاہور کو بہترین کوالٹی کے پولو میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :