کوچز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا --’’ٹرین دی ٹرینر‘‘ کا انعقاد

پنجاب بھرسے 60سے زائدکوچز شرکت کریں گے جن کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق تربیت دی جائے گی‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر معیاری سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سی--’’ٹرین دی ٹرینر‘‘پروگرام کا انعقاد 28دسمبرسے ہوگا جس میںبرطانیہ سے سپورٹس فٹنس کے ماہربیورلی بیوروٹن اور جلال زادہ کوچزکو تربیت دیں گے ،--’’ٹرین دی ٹرینر‘‘پروگرام میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران ، ڈویژنل سپورٹس افسران ، تحصیل سپورٹس افسران اور کوچزشرکت کریں گے، 28سی31دسمبرتک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کے کانفرنس ہال میں پنجاب کے تمام اضلاع سی60سے زائد کوچز شریک ہوں گے، جن کو سپورٹس کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈکے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ سپورٹس کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر سپورٹس کے معیار کو مزید بہترکرنے اور کوچز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے --’’ٹرین دی ٹرینر‘‘کو رس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :