نیشنل کونسل فار طب پاکستان کے زیر اہتمام ’’طبی یونانی ‘‘کنونشن 29دسمبرکو ہوگا

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان اور جناح یونانی میڈیکل کالج شیخوپورہ کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ طبی یونانی کنونشن جمعرات 29دسمبر 2016بوقت 11بجے دن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر قذافی اسٹیدیم فیروز پور روڈ لاہور میں زیر صدارت مرکزی صدر پاکستان طبی کانفرنس اقبال احمد قرشی منعقد ہوگا جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق ،صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری اور صدر نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری مہمانا ن خصوصی ہونگے ۔

جبکہ مہمانان گرامی میں سینئر صدر پی ٹی سی پروفیسر حکیم ڈاکٹر زاہد اشرف ،سیکرٹری جنرل پی ٹی سی ،پروفیسر حکیم منصور العزیز ،نائب صدر این سی ٹی ،پروفیسر وید محمد جمیل خان ،چیئرمین امتحانی کمیٹی این سی ٹی ،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ،چیئرمین فاماکوپیا کمیٹی این سی ٹی ،پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس ،چیئرمین آبزرورکمیٹی این سی ٹی پروفیسر حکیم محمد یوسف اور چیئرمین پبلیکیشنز کمیٹی این سی ٹی ،پروفیسر حکیم سید ذوالحسنین بخاری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں نظامت کے فرائض سابق چیئرمین انسپکشن اینڈ ایجوکیشن کمیٹی این سی ٹی پروفیسر حکیم سید حیدر عباس انجام دینگے ۔تقریب میں طب میں نمایاں حیثیت کی حامل شخصیت جمشید چیمہ کو بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا اور دیگر فارغ التحصیل حکماء میں سر ٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔جبکہ تقریب میں حکیم احمد حسن نوری ،حکیم امجد وحید بھٹی ،حکیم محمد افضل میو،حکیم محمد اسلم جوئیہ ،حکیم جنید عباس ،حکیم فیصل طاہر صدیقی اور حکیم محمد اعجاز بھٹی خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :