خواجہ آصف کے بیان نے ملک کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘اعجازچوہدری

نواز شریف نے خواجہ آصف جیسے نااہل لوگ درباری ساتھ رکھے ہوئے ہیں، خواجہ آصف کوئی تھوری شرم ہو تی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان نے ملک کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، نواز شریف نے خواجہ آصف جیسے نااہل لوگ درباری ساتھ رکھے ہوئے ہیں، خواجہ آصف کوئی تھوری شرم ہو تی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران کا موقف سچ ثابت ہوا جس کی تائید چوہدری نثارنے بھی کی کہ نیب کے چیئر مین کی تقرری سپریم کو رٹ کے تحت ہونی چا ہیے، 40ارب روپے کی کرپشن پلی بارگین کر کے 2ارب وصول کر کے لٹیروں کو چھوڑنا غریب قوم سے اس سے بڑا کو ئی مذاق نہیں ،نیب کی وجہ سے ملک میںکر پشن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس قوم کا کیس ہے ،سپریم کورٹ کو فوری بنچ تشکیل دے کر پانامہ ڈاکے کا فیصلہ کر نا چاہیے جس کا قوم کو شدت سے انتظار ہے ،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ، نیب ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، آئندہ الیکشن میں پاکستانی عوام ہی شریف خاندان کا احتساب کر ے گی ،شریف برادران نے لوٹی ہوئی دولت ملک سے باہر رکھی ہوئی ہے جبکہ اقتدار کے مزے یہاں لوٹنے میں مصروف ہے ، عوام کے لوٹی ہوئی دولت صرف اور صرف تحریک انصاف ہی واپس لا سکتی ہے اور ان ڈاکووں اور لیٹروںکا احتساب بھی کر کے دکھائے گی، شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگتنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا منافقت اور دوغلا پن آج قوم کے سامنے عیاں ہو گیاہے نواز شریف اربوں کھربوں کے مالک ہے اور کہتے ہے کہ میں اپنے بیٹوں اور بیٹی کا مقروض ہوں ٹیکس خود نہیں دیتے قوم کا مسلسل خون چوس رہے ہیں نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں شریف خاندان مال بنانے میں لگا ہوا ہے اور پاکستانی قوم کو دو وقت کی روٹی پینے کا صاف پانی ، علاج، تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہیں اور یہ قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں پر بادشاہوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :