اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) کے سی سی اے زون 2 کے زیر اہتمام جاری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ گلشن معمار نے کوہ نور سی سی کو 179رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پورے پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کئے۔ امجد خان، عمر فاروق اور حذیفہ رضا نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

تیسر ٹاؤن ٹائیگر نے پاک فلیگ کو 5 وکٹوں سے ٹھکانے لگایا۔ حبیب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی 66رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ طاہر علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی، پاک فلیگ کے ایم ثاقب کی ففٹی رائیگاں گئی۔ محمد عرفان کی 3 وکٹیں۔ گلشن معمار گراؤنڈ پر ہوم گراؤنڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34 اوورز میں 7 وکٹوں پر 343 رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔

(جاری ہے)

امجد خان 5 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے انہوں نے 95 رنز کی باری میں 10 چوکے لگائے۔ عمر فاروق کے 77رنز میں 8 چوکے شامل تھے۔ حذیفہ رضا نے 57رنز میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میر راشد نے 53 رنزاور حمزہ احمد کو 56 رنز کے عوض,2 2 جبکہ طلحہ انصاری نے 23 رنز پر ایک وکٹ حاصل کی۔ کوہ نور سی سی جوابی بیٹنگ میں 344 رنز کے مجموعہ تلے دب گئی اور پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عثمان احمد 38 رنز میں 3 چوکے ، حمزہ احمد 25 رنز میں 5 چوکے اور اقبال انصاری نے 27 رنز میں ایک بار گیند کو باؤنڈری لائن کراس کرایا۔ احسان خان کو 12 رنز اور زید خان کو 31 رنز کے عوض 2,2 وکٹیں اپنے نام کرنے کا موقع ملا جبکہ شبیر اعوان کے ہاتھ 5 رنز پر ایک وکٹ لگی۔ ایمپائرز عامر رضا اور محمد ناصر تھے۔ پاک فلیگ گراؤنڈ پر کھیلے میچ میں پاک فلیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 192 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ایم ثاقب نے عمدہ بیٹنگ کی اور 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ فیض الله نے 23 اور صبیح احمد نے 19 رنز اسکور کئے۔ محمد عرفان نے 23 رنز پر 3 جبکہ حبیب خان اور مشتاق احمد نے 2,2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ تیسر ٹاؤن ٹائیگر نے مطلوبہ ہدف باآسانی 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 27.4 اوورز میں 195 رنز جوڑے گئے۔ حبیب خان نے 66 رنز اورطاہر علی نے 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلیں۔عبد الغفار نے 18 رنز بنائے۔ مبین عامر نے 20 رنز اور اسد علی نے 36 رنز کے عوض 2,2شکار کئے۔

متعلقہ عنوان :