قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم راہنما اور قومی ہیرو تھے ،چوہدری محمد جمیل

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن سکولز (رجسٹرڈ) و جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم راہنما اور قومی ہیرو تھے جنہوں نے اپنی خدادادصلاحیتوں کے بل بوتے پر انگریزوں اور ہندوئوں سے مسلمانوں کے لیے ایک ملک حاصل کیا اور قوم کو ایک پرامن پاکستان دیا، ان کی صلاحیتوں کو دشمن بھی تسلیم کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم پیدائش قائداعظم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔

متعلقہ عنوان :