آزاد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے،خرم دستگیر خان

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ آزاد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے،ہمیں مل جل کر اسکی تعمیر کرنی چاہئے اور خراب سے خراب حالات میں بھی اپنے ملک کو کبھی برا بھلا نہیں کہنا چاہئے ، اس مو قع پرمسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کر کے پاکستان بنانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا،انکی سیاسی بصیرت اور اعلیٰ کردارکی بدولت انتہائی نامساعد حالات میں ایک آزاد وطن کا حصول ممکن ہوا ، آج بھی بحثیت قوم قائد اعظم ؒ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیزکو مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش پر پارٹی راہنمائوں و کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف قائد اعظم ؒ کے سچے پیروکار کے طور پر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا لیڈر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس موقع پر سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ،نومنتخب ضلعی وائس چیئرمین اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ ،حاجی عارف اللہ توکل والے ،چیئرمین عامر اکرام بٹ ، لالہ ظہیر احمد ،ملک متین اعوان،میاں سہیل ریاض ،خطیب الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :