کوئٹہ ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک سے لائیو سٹاک ورکر ز یونین اتحاد پینل کے سربراہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 26 دسمبر 2016 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر سے لائیو سٹاک ورکر ز یونین اتحاد پینل کے سربراہ حاجی عصمت اللہ ترین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمالک مری‘ صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران مصطفی خان بابر‘سید نجیب آغا‘شاہجہان‘عبدالقاہر لالہ‘حاجی عبدالحکیم‘حبیب کاکڑ‘غلام علی‘حق نواز ترین‘محمد ہاشم‘جہانگیر شاہ‘سید عبدالواحد شاہ‘عبداللہ خارانی‘غلام فرید‘علی نواز‘زمان جتک بھی موجود تھے اس موقع پر حاجی عصمت اللہ ترین نے محکمہ کے ملازمین کی مکمل سینارٹی لسٹ ڈی جی لائیو سٹاک کو پیش کی جس انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس لسٹ جلد ازجلد کارروائی کر کے ملازمین کی پروموشن کے احکامات جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہے کہ ملازمین کو ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کروں اس سلسلے میں اتحاد پینل کی جانب سے ملازمین کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمالک مری نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی مشیر عبیداللہ بابت‘صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک رانا نصیر ‘ ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عبدالصبور کاکڑ سے اپیل کی ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کو تعینات کیا جائے گا آخر میں تمام صوبائی ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان مسائل کو حل جلد کر کے ملازمین کو پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیاجائے گا جس سے محکمے کے ملازمین دلجوئی سے کام سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :