پی ٹی سی ایل سروسز کی کئی گھنٹوں تک معطلی، حادثہ یا کوئی تخریب کاری؟ پی ٹی اے نے تحقیقات شروع کر دیں

muhammad ali محمد علی پیر 26 دسمبر 2016 21:34

پی ٹی سی ایل سروسز کی کئی گھنٹوں تک معطلی، حادثہ یا کوئی تخریب کاری؟ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل سروسز کی کئی گھنٹوں تک معطلی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل کی سروسز کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔

(جاری ہے)

کراچی، حب اور دیگر کئی علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی آپٹیکل فائیبر کٹ جانے کے باعث ملک بھر کے صارفین ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروسز سے کئی گھنٹے تک محروم رہے۔

واضح رہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور لیند لائن فون کی سروس فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ اب اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلی حکام اس بات کو لے کر تشویش کا شکار ہیں کہ آپٹیکل فائبر ایک ساتھ کئی جگہوں سے کیسے کٹ گئی؟ اسی باعث اس تمام واقعے کی پی ٹی اے نے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :