وزیر لوکل گورنمنٹ کا سگیاں پل کے قریب کھلے مین ہول میں9 سالہ بچہ گر کا جاں بحق ہونے کی خبر کا سختی سے نوٹس

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے سگیاں پل کے قریب کھلے مین ہول میں9 سالہ بچہ گر کا جاں بحق ہونے کی خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایم اوز کو کھلے مین ہولوں پر ڈھکن رکھنے کے فوری ہدایت کی گئی تھیں مگر عمل نہ ہوا جس کی بنا پر اب کسی بھی مین ہول پر ڈھکن کی غیر موجودگی پر متعلقہ علاقہ کے ٹی ایم اوز اور یونین کونسلز کے سیکرٹری سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔انہوں نے قیمتی جان کے ضائع ہونے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہی-

متعلقہ عنوان :