بنوں ، ڈی آئی خان روڈ پر چلتی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی آئی خان روڈ پر چلتی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شمالی وزیرستان کے رہائشی سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں ڈی آئی خان روڈ پر واقع زمانی کورونہ کے قریب ڈی آئی خان سے آنے والی کوچ پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار زوہیب ولد سمیع اللہ سکنہ نار جعفر اور شمالی وزیرستان میر علی کا رہائشی معین اللہ ولد پیر رحمان جاں بحق جبکہ بخت امیر سکنہ لکی مروت زخمی ہوئے ۔وجہ عداوت مقتول زوہیب کی ذاتی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔