پی ٹی سی ایل اور نیٹ سروس کی بندش

اخبارات میں کام شدید متاثر، لو گوں کو بھی ایک دوسرے سے رابطہ کر نے پر بھی مشکلات کا سامنا

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)بلوچستان میں فائبر آپٹک منقطع ہونے سے پی ٹی سی ایل اور نیٹ سروس کے بندش کے باعث اخبارات میں کام شدید متاثر ہوئے اور لو گوں کو بھی ایک دوسرے سے رابطہ کر نے پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور کراچی میں4 مقامات پر فائبر آپٹک منقطع ہو گئی بلوچستان کے جن4 مقامات، حب، خضدار، اوتھل اور سوراب کے درمیان فائبر آپٹک منقطع ہو ئی 2 گھنٹے بعد بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ، پی ٹی سی ایل اور یو فون کی سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی نیٹ سروس کی بندش سے میڈیا اور اخبارات میں کام شدید متاثر ہوا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس سمندر میں کیبل بریک ہونے سے معطل ہو گئی ۔