لاڑکانہ، دادو سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز کے خالی آسامیوں پر مختلف ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا جوائننگ آرڈر نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) دادو ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز کے خالی آسامیوں پر مختلف ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف لاڑکانہ پہنچ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدواروں برکت علی چانڈیو، سہیل جانوری، منیر پنہور، عبدالستار بروہی اور دیگر نے کہا کہ سال 2007 میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی خالی آسامیوں کیلئے اشتہارات دیئے جس میں ہم نے واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد ہمیں آفر آرڈر دیئے گئے لیکن گذشتہ 9 سال سے ہم جوائننگ آرڈر سے محروم ہیں۔

اس سلسلے میں متعدد بار منتخب نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کو شکایتیں کی لیکن تاحال شکایات کا کوئی ازالہ تک نہیں کیا گیا ہے جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوائننگ آرڈر دے کر چھائی ہوئی پریشانی ختم کی جائے بصورت دیگر آج گڑھی خدابخش بھٹو میں مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جائے گا۔#