لاڑکانہ،مہران ٹیچرز ایسوسی ایشن کی پلاٹوں پر مبینہ قبضے کیخلاف سینکڑوں اساتذہ کی احتجاجی ریلی

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) مہران ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کے پلاٹوں پر مبینہ قبضے کے خلاف سینکڑوں اساتذہ نے احتجاجی ریلی نکال کر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں شفیق احمد مہر، غلام مصطفی کھوکھر، محمد قاسم پٹھان اور دیگر نے بتایا کہ ہم گذشتہ کئی روز سے اساتذہ کے پلاٹوں پر ہونے والے قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں لیکن تاحال کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات منظور کرکے چھائی ہوئی پریشانی ختم کی جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔#