جیکب آباد،جے یوآئی رہنماکی آزادی اورڈائریکٹر جمس کا کانٹریکٹ بڑھانے کیلئے ریلی

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)جے یوآئی رہنماکی آزادی اورڈائریکٹر جمس کا کانٹریکٹ بڑھانے کیلئے ریلی شہر کا گشت نعرے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکی جانب سے جے یوآئی کراچی کے رہنما مولانا محمد غیاث کی رہائی ،مولانا محمد امین پر لائوڈ اسپیکر کے تحت اور قاری صبغت اللہ جعفری پر جھوٹا مقدمہ داخل کرنے سمیت جمس کے ڈائریکٹر زبیر شیخ کا کانٹریکٹ بڑھانے کیلئے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند ،جے ٹی آئی کے صوبائی رہنما حماد اللہ انصاری ،ابراہیم برڑو،آفتاب کھوسو،موسیٰ مہر اوردیگر کی قیادت میں مدرسہ تعلیم القرآن سے نکالاگیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کے ہاتھومیں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے اوردھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی کراچی کے رہنما مولانا محمد غیاث کو فوراًآزاد کیاجائے انہوںنے مولانا محمد امین پر لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت اور قاری صبغت اللہ سمیت دیگرپر جھوٹا مقدمہ داخل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملہ کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا انہوں نے ڈائریکٹر جمس جیکب آباد ڈاکٹر زبیر شیخ کا کانٹریکٹ ختم کرنے پر احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جانے سے یہاں کے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے پینے کے میٹھے پانی کی اسکیم کی طرح جمس بھی تباہ ہوجائیگا اور مریضوں کوملنے والی مفت سہولیات بھی ختم ہوجائیں گی اس لیے ڈاکٹر زبیر شیخ کا کانٹریکٹ بڑھا کر ملازمین کو بحال کرکے عوام میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایاجائے گا۔

#