سکھر، مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، پانچ فرار ، اسلحہ برآمد

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار پانچ فرار ، اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن پولیس کے اہلکاروں نے دوران گشت مقابلہ کے دوران ایک ملزم اعجاز علی شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ تھانہ اے سیکشن کی پولیس نے ریلوے گرائونڈ کے قریب تین ملزمان سے مقابلہ کے بعد ایک ملزم اظہر علی شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ٹی ٹی پسٹل گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ کے دوران تین ملزمان آصف عباسی ، ابراہیم گڈانی ، ساجد زنگیجوجبکہ ریلوے گرائونڈ کے قریب مقابلہ میں دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :