جھوٹی خبر کی تصدیق کیے بنا ایٹمی حملے کی دھمکی، بین الاقوامی اور سوشل میڈیا پر وزیر دفاع اور حکومت پاکستان کیخلاف شدید تنقید

muhammad ali محمد علی پیر 26 دسمبر 2016 21:23

جھوٹی خبر کی تصدیق کیے بنا ایٹمی حملے کی دھمکی، بین الاقوامی اور سوشل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) جھوٹی خبر کی تصدیق کیے بنا ایٹمی حملے کی دھمکی پر بین الاقوامی اور سوشل میڈیا پر وزیر دفاع اور حکومت پاکستان کیخلاف شدید تنقید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ایک جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ یہ نہ بھولے کہ پاکستان بھی ایک جوہری قوت رکھنے والا ملک ہے۔

(جاری ہے)

خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے پاکستان پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔ اسی خبر پر خواجہ آصف نے بنا تصدیق کے ردعمل دے دیا تھا۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ خواجہ آصف کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام پر بین الاقوامی اور سوشل میڈیا پر وزیر دفاع اور حکومت پاکستان کیخلاف شدید تنقید کی گئی ہے۔ خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک جوہری ملک کا وزیر دفاع کیسے اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔