مز ید تین میٹرو بس اسٹیشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کردیئے گئے

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ نے مزید تین میٹرو بس اسٹیشنزپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کردیئے ہیں ۔ان اسٹیشنز میں چوک کمہاراں والا ، شاہ رکن عالم اور جناح پارک میٹرو اسٹیشنز شامل ہیں ۔ اس سے قبل میٹرو بس اسٹیشنز چونگی نمبر9اور گلگشت کالونی بھی پی ایم اے کے حوالے کئے جاچکے ہیں ۔

پی ایم اے نے ان اسٹیشنز پر اپنا سیکورٹی سٹاف تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مدنی چوک پر موٹر سائیکل سواروں کے لئے برج کی تعمیر جاری ہے اور مرکزی ریمپ کی فائونڈیشن کی تعمیر کے بعد یوٹرن کا ریمپ تعمیرکیا جارہا ہے ۔ اس برج کا سٹیل سٹرکچر بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔میٹرو بس روٹ بہادر پور کے مقام پر ٹریفک سگنل لگادیئے گئے ہیں ، اس مقام پر ٹریفک کو لین میں رکھنے کیلئے کیٹس آئیز لگائی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں پورے میٹرو بس روٹ پر فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ تمام اسٹیشنز پر پی ایس ڈی کے فریم لگادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :