فرمودات قائد اعظم محمد علی جناحؒ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ملک عامرڈوگر

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ فرمودات قائد اعظم محمد علی جناحؒ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، ملک کو کرپشن ، اقرباء پروری اور عدم برداشت جیسے رجحانات سے بچاکر قائد اعظم ؒ کا مثالی مملکت بنایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناحؒ‘‘ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے قائد محمد علی جناحؒ نے دن رات ایک کردیا اور بہتر حکمت عملی اور مسلمانوں کے اتحاد ویکجہتی سے علیحدہ اسلامی ریاست کے قیام میں کامیاب ہوئے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فرمودات قائد اعظمؒ کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنالیں اور حقیقی معنوں میں وطن عزیز کو علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ کا عظیم پاکستان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ملک جس سطح پر کھڑا ہے ایسے میں ہمیں قومی یکجہتی اور اکابرین پاکستان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا ہوگا، اس موقع پرشاہد ہد محمود انصاری ، محمد عمران اعظمی ، طارق عمر چوہدری ، ڈاکٹر اکمل مدنی ، عامر شہزاد صدیقی ، امیر نواز ملک ، افتخار مغل ، عابدہ حسین بخاری ، کوثر شاہین ، صباء فیصل ، مطلوب بخاری ، خالد چٹھہ ، حفیظ سیال و دیگر شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :