آئیسکو کی ٹیموں نے مزید 10 بجلی چوروں کو پکڑ لیا

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی ٹیموں نے مزید 10 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن کے اسلام آاباد سرکل سے 5 جبکہ چکوال سرکل سی5 بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔

بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر،زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :