ڈیرہ مراد جمالی،جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن، دو اشتہاریوں سے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن دو اشتہاریوں سے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کی خصوصی ہدایت پر نصیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی ہدایت الله کولاچی نے ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر دو اشتہاریوں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ا یس ایچ او سٹی ہدایت الله کولاچی نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اشتہاریوں ملزمان کی گرفتاری کی مہم جاری رہے کی گرفتاریوں سے بچنے کیلئے عدالت سے ضمانت حاصل کریں یا اپنی گرفتاریاں دیں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔