پشاور، فیتھ فرینڈ ورلڈ ریلیف کے ریز اہتمام -" پیس بلڈنگ ڈائیلاگ " کے نام سے پالیسی میکرز اور مقامی سیاسی رہنماووں کیساتھ سیمینا ر

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) فیتھ فرینڈ ورلڈ ریلیف کے ریز اہتمام -" پیس بلڈنگ ڈائیلاگ " کے نام سے پالیسی میکرز اور مقامی سیاسی رہنماووں کیساتھ ایک سیمینارمنعقد ہوا۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماووں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان گرامی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر برائے اقلیتی امور روی کمار تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمان خصوصی چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی تھے۔ غیر سرکاری تنظیم فیتھ فرینڈ کے نمائندوں نے سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کی ترقی کیلئے تمام مذاہب مل جل کر کام کرنا ہے۔ سیمنار سے مشیر وزیر اعلیٰ برائے اقلیتی امور روی کماراور چئیرمین ڈیڈک مردان افتخار علی مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے امن ، بین المذاہب آہنگی کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشاء اللہ اقلیتی کوٹہ کو 3% ست سے بڑھا کر 5% ملازمتی کوٹہ کرنے کیلئے کوشش کی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :