بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر سال اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھجوا کر اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

چیئرمین ٹاسک فورس سمندرپار پاکستانی راولپنڈی افتخار احمد وارثی کا اجلاس سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چیئرمین ٹاسک فورس سمندرپار پاکستانی راولپنڈی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر سال اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھجوا کر اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار اُن بیس ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ زرمبادلہ وصول کرتے ہیں۔

افتخار احمد وارثی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کامقصد بھی یہی ہے کہ جو پاکستانی دیار غیر میں دن رات محنت کر کے ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں پاکستان میں انکے مفادات کا تحفظ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات سنتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کولیکٹر عارف رحیم،ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق،ایم پی اے زیب النساء اعوان،اے سی سٹی ملیحہ جمال،ملک قیصر اعوان ،چوہدری ثاقب اور ملک سعید سمیت ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاو،ْسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ 65 درخواستوں کی سماعت کی گئی بیشتر درخواستوں کا تعلق جعلی ہاوسنگ سکیموں اورجائیدادوں پر ناجائز قبضہ سے تھا اجلاس میںکئی درخواستوں کا موقع پر احکامات صادر فرما کر فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین ٹاسک فورس نے اس موقع پر پولیس اور محکمہ مال کی کارکردگی کو سراہا جبکہ آر ڈی اے اور دیگر محکموں کی عدم دلچسپی اوراجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے معاملات میںلاپرواہی اورتساہل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :