وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی خالدخان آفریدی کی والدہ کی وفات پر تعزیت

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالد خان آفریدی کی رہائش گاہ لال کرتی نوشہرہ کینٹ گئے جہاں پر انھوں نے خالد خان آفریدی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، اور اسحاق خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ نے خالد خان افریدی ، لیاقت آفریدی، ڈاکٹر جہانگیر ، طارق افریدی اور ناصر آفریدی سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور غمزادہ لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔