آنے والا انتخاب نام نہاد سونامی کو زمین بوس کردیگا، عبدالجلیل جان

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پارٹیاں بدلنے والے مشتاق غنی فرشتوں کی جماعت کے ترجمان بن گئے ہیں ، جمعیت دلائل کے ساتھ ثابت کرسکتی ہے کہ تحریک انصاف کو باہر سے فنڈنگ ہو رہی ہے، اور یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرنے والے اپنے ممبران اسمبلی کا جواب نہیں دے سکتے، جو افسران صوبہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں اگر وہ کرپٹ تھے تو انکی کرپشن قوم کو بتائی جائے، آنے والا انتخاب نام نہاد سونامی کو زمین بوس کردیگا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کے جواب کے ردعمل میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ مشتاق غنی اپنی سی وی بتائیں کہ وہ تحریک انصاف سے پہلے کس جماعت میں تھے اور جے یو آئی میں شمولیت کیلئے وہ کس سے رابطہ میں تھے، انھوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے اب فرشتوں کی جماعت کے ترجمان بنکر اپنے آپ کو ولی اللہ ثابت کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ خیبر بینک سیکنڈل، احتساب کمیشن اور چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ سرکاری افسران کو صوبہ چھوڑ کر جانا، مشتاق غنی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، انھوں نے کہا کہ مشتاق غنی اور اسکی حکومت میں جرات ہے توان بیورکرسی کے نام قوم کو بتائیں اور انکے خلاف کرپشن کیس عدالت میں جمع کرائیں جن پر وہ کرپشن کے الزامات لگائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کو ہو گا انشاء اللہ پی ٹی آئی کے کرپٹ وزراء جیلوں میں ہونگے، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اسمبلی کے فلو ر پر وزیر اعلیٰ اور وزراء پر الزامات لگائے اسوقت مشتاق غنی کے ہونٹوں پر ایلفی لگی ہو ئی تھی جبکہ شاہ فرمان نے ضیاء اللہ کی تائید کرکے صوبائی حکومت اور احتساب کمیشن کے جانبدارانہ اقدامات کے خلاف مہر ثابت کی ۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی ترجمان 2018میں اپنے امیدواروں کی ضمانت بھی نہیں بچا سکیںگے، پارٹیاں تبدیل کرکے تحریک انصاف کے اردگرد جمع ہونے والوں کیلئے صوبائی ترجمان انصاف واشنگ پاوڈر استعمال کرکے انہیں پاک ہونے کا سرٹیفیکٹ دے رہے ہیں، جبکہ وہ قومی لیڈروں کے خلاف بے سروبیانات دیکر اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ دوسروں سے تلاشی لینے والوں کا اب خود تلاشی دینے کا وقت آگیا ہے اور جمعیت علماء اسلام صوبہ کے چپے چپے میں مغربی تہذیب کے ایجنٹوں کے صفایا کرکے انہیں واپس سسرال بھیج کر دم لینگے، انھوں نے مشتاق غنی کو مشورہ دیا کہ وہ اب دوسری پارٹی میں جانے کیلئے خفیہ رابطے شروع کردیں کونکہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ۔

متعلقہ عنوان :