Live Updates

2018ء کے الیکشن میں عمران خان کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ، معاشرے میں تبدیلی ناچ گانوں اور گالی گلوچ سے نہیں آتی بلکہ تبدیلی کیلئے ایک خاص فکر اور نظریے اور پختہ عقیدے کی ضرورت ہوتی ہے،مولانافضل الرحمن

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

نوشہرہ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) جمعیت علما ء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی ائی کے چیئرمین عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات کی سیاست چھوڑ دیں اور ہمارا منہ نہ کھلوائیں ورنہ عمران خان کو گلی گلی شہر شہر داخل ہونے نہیں دیں گے میں اپنے، اپنے باپ اور دادا کے کردار پر عمران خان ، اس کے باپ اوراس کے داد کے کردار پر عمران خان کو مناظرہ کا چیلنج دیتاہوں۔

عمران خان کی داستانیں امریکہ سے لیکر پاکستان تک ہم سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ پاکستان میںروز بروزسیاست اتنی غیر سنجیدہ ہوتی جارہی ہے کہ اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے ناچ گانوں اور گالی گلوچ کا سہارا لیا جانے لگا ہے لیکن سیاسی نابالغوں کو یہ اندازہ نہیں کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ناچ گانوں اور گالی گلوچ سے نہیں آتی بلکہ تبدیلی کیلئے ایک خاص فکر اور نظریے اور پختہ عقیدے کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی وجہ سے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے لیکن جاتے جاتے اپنے اتحادی جماعت اسلامی کو بھی لے ڈوبی گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں خاتو خیل فٹ بال استٹیڈیم میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس کے موقع پر جلسہ عام اور ڈاگ اسماعیل خیل میں شاہد منصور خٹک، وزیر علی خٹک مولانا فضل احمد خٹک عباس خیل کی جے یوآئی ف میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوشہرہ تو دور کنار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے آبائی حلقہ انتخاب دیر میں بھی شکست سے دوچار ہوں گے پاکستان سمیت افغانستان اور پوری مسلم دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے برما اور شام میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور وہاں گلی کوچے لاشوں سے بھر گئے اور خون کی ندیاں بہہ رہی ہے لیکن امت مسلمہ امریکہ کی ناراضگی نہ مولنے کی خاطر ٹھس سے مس نہیں ہورہی جمعیت علماء اسلام ایک سوچ فکر، عقیدے اور نظریے کانام ہے جس نے حضرت شیخ الہند سے لے کر مفتی محمود تک قوم مذہبی سیاسی اور اقتصادی آبیاری کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم یہود اور مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے دھوکے میں مزید آنے والی نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگانے والا عمران خان پہلے اپنا گریبان جھانکیں اور صرف بھڑکے مارنے کی بجائے میرے ساتھ پشت درپشت اپنی تاریخ اور کردار کا مقابلہ کریں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے کو خود اندازہ لگ جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کا کردارکی داستانیں امریکہ سے لیکر ڈی چوک تک کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ایک طرف کرپشن کے خاتمے کی باتیں کررہی ہے دوسری طرف پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں کتنی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے اقتصادی اور مالیاتی ادارے خیبربینک کے ایم ڈی نے خود بینک آف خیبرمیں کرپشن کاالزام لگایا اور خود حکمرانوں نے اس ادارے کو بدنام کیا اور جب انکوائری کی بات کی گئی تو انکوائری اس شخص کے سپرد کردی گئی جسے عمران خان اور پرویز خٹک نے کرپشن کے الزام میں حکومت سے باہر نکال دیاتھا۔

انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس میں پی ٹی آئی کبھی سپریم کورٹ کی طرف دوڑتی ہے تو کبھی اس کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیتی ہے اور اب عمران خان سیاسی بلیک میلنگ پر اترآیاہے اور پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے پھر سے سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن قوم آئینی جمہوری ادارے اور رائے عامہ کو ان کے حقائق کا پتہ چل چکاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے اپنی پارٹی کے کارکنان اور خیبرپختونخوا کے عوام مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ چار ماہ تک اسلام آباد میں جو دھرنا دیا گیا اس نے پاکستان کے تشخص کوعالمی سطح پر بدنام کردیاتھا،جمعیت علماء اسلام کے کارکنان عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک پر مزید یہود اور مغربی سیاست نہیں چلے گی اور نہ چلنے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور اس کوتاریخ ساز شکست ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف نے احتساب کمیشن بنائے اور جب خود ان کے گر فت میں آئے۔ تو احتساب کمیشن کے قانون میں اتنی ترامیم کرلی کہ اس قانون کو بالکل غیر موثر کردیا۔ اس ملک پر اب مذید یہود، ہنود نصریٰ کا ایجنڈ ا چلنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ان ایجنٹوں کی نشاندہی کرلی ہے۔ ہم پر قوم پر واضح کردیا یہ کون لوگ ہیں جو پاکستان میں مغربی ، اوریہودی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں پیسہ کی بنیاد پر مزیدسیاست کرنے نہیں دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :