پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے معاملے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 26 دسمبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہاہے کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں پانامہ لیکس کے کر پشن سیکنڈلز کو جس طر ح پوری قوم کے سامنے بے نقاب اور زندہ رکھا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی یہ ہی وجہ ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کے معاملے میں تحریک انصاف کے دو ٹوک موقف کی پوری قوم نے تائید کی ہے پاناما لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تحریک انصاف پرعزم ہے عوام کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں عنقریب عوام کی خواہشات پوری ہونے والی ہیں۔

متعلقہ عنوان :